ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں١٢ربیع الاول کوہورہا ہے انوکھےطرزکا‌ نعتیہ مشاعرہ؛ باذوق احباب سے شرکت کی اپیل

بھٹکل میں١٢ربیع الاول کوہورہا ہے انوکھےطرزکا‌ نعتیہ مشاعرہ؛ باذوق احباب سے شرکت کی اپیل

Wed, 27 Sep 2023 01:16:33    S.O. News Service

بھٹکل 26/ستمبر(ایس او نیوز) میلادالنبی ﷺ کی مناسبت سے١٢ربیع الاول کو بھٹکل میں انوکھے طرز کا‌ نعتیہ طرحی مشاعرہ رکھا گیا ہے اوربھٹکل کے باذوق احباب سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس نعتیہ مشاعرہ میں شرکت فرماکرمستفید ہوں اوراپنے اندرعشق نبوی کی شمع فروزاں کرے۔
 
ہرپل آن لائن ڈاٹ کام کی طرف سے پریس ریلیزجاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ یہ مشاعرہ ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے بھٹکل میں ہرپل آن لائن ‌کی جانب سے منعقد کیا گیا ہے جو بھٹکل کے مؤقر سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم میں ان شاء اللہ 12 ربیع الاول مطابق28ستمبر جمعرات شب سوا نوبجے شروع ہوگا۔ اس انوکھے نعتیہ مشاعرہ میں بھٹکل و اطراف کے کہنہ مشق اور نوآموز قلمکار بھی شریک ہورہے ہیں۔ ڈاکٹر محمد حنیف شباب صاحب کی صدارت میں مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے قاضی مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی سمیت اُرد وکے معروف مصنف ومحقق ڈاکٹرشاہ رشاد‌ عثمانی‌ بھی شرکت فرمائیں گے۔

Unique Natiya Mushaira to be held in Bhatkal on 12th Rabi' al-Awwal, Organized by Harpal Online


Share: